پاکستان میں تیل بحران کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا، برطانوی خبر ایجنسی

لندن(امت نیوز) ملک میں تیل کے بحران کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا، برطانوی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق پاکستان کو فروری میں ایندھن کی ترسیل میں شدید بحرانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ تیزی سے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کے پیش نظر بینکوں نے درآمدات کے لیے ادائیگیاں بند کردی ہیں۔ تیل کے تاجر پاکستان اور سری لنکا جیسے ممالک کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔پاکستان اسٹیٹ آئل اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ایندھن کے متعدد ٹینڈرز کسی کو بھی ایوارڈ نہیں کیے۔