کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کرخودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نیو کراچی تھانے کی حدود میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ فیضان ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔