اسلام آباد ہائیکورٹ نے پوٹھوہاری کو بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے خارج کرنے کے خلاف کیس میں نادرااور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے۔
پوٹھوہاری کو بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے خارج کرنے کے خلاف کیس ہوئی،نادرا حکام عدالت میں پیش ہوئے ۔
نادرا حکام نے کہاکہ نوٹس اور درخواست کی کاپی نہیں ملی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نادرا اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیے،عدالت نے 20 فروری کیلیے دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا۔