کراچی: معروف بلڈر محمد لاکھانی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے مراد علی شاہ نے رپورٹ طلب کر لی۔
کراچی کے معروف بلڈر محمد لاکھانی سائٹ کے علاقے نورس چورنگی کے قریب گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
ابتدائی تحقیقات کےمطابق ملزمان نے گاڑی کو دونوں اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں محمد لاکھانی اور ان کا ڈرائیور دونوں زخمی ہو گئے، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بلڈر محمد لاکھانی پر فائرنگ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے نوٹس لے لیا، انہوں نے آئی جی سندھ سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔