اسلام آبادہائیکورٹ نے شیخ رشید کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد و پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس کی طرف سے جاری طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔
جسٹس طارق محمود نے شیخ رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا،عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالت کے باہر شیخ رشید نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے نوٹس کو معطل کردیاگیا ہے،پیر کو آئی جی عدالت میں پیش ہوں گے،
ان کاکہناتھا کہ اپنے وکلا کا مشکور ہوں ،عدالت نے پولیس طلبی کے نوٹس کو معطل کردیا،شیخ رشید کاکہناتھا کہ عدالت نے کہاایسا کوئی نوٹس نہیں بنتا، عدالت نے کہا جو دفعات لگائی گئیں وہ غلط ہیں ۔