پیٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں،فائل فوٹو
پیٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں،فائل فوٹو

نواز شریف، شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا،مریم نواز

کراچی: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے چار سالہ جبر کے دور میں ن لیگی کارکنوں نے وفا نبھائی، نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے۔

بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں، جن حالات سے ملک گزرا، شکر کرنا چاہیے کہ پاکستان بچ گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے سخت معاہدہ کرکے وعدہ خلافی کی، عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے توڑنے کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے چار سالہ جبر کے دور میں ن لیگی کارکنوں نے وفا نبھائی، نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میرے عہدے کی باتیں ہو رہی ہیں، میں عہدوں کی محتاج نہیں ہوں، عوام کی محبت سرمایہ ہے، عوام کی محبت کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں۔

مریم نوازنے کہا کہ پانچ کے ٹولے نے ملک کو لوٹا، آج سب کے نام لوں گی، کھوسہ، ڈیم والے بابا،عمران اوراس کی دو بیساکھیوں نے ملک کو لوٹا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے لندن سے سلام بھیجا ہے، جب سے اقتدار سنبھالا مخالفین نے سمجھ لیا شاید (ن) لیگ خاموش، کمزور ہو گئی ہے، کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر ان لوگوں کو کہتی ہوں اب مسلم لیگ کی باری ہے، نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو لندن بلایا تھا، میاں صاحب نے کہا تنظیمی کنونشن کا آغاز بہاولپور سے ہوگا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پشاور میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، شہدا کے اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے، نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، نوجوان میرا ہر اول دستہ ہوں گے، نوجوان، خواتین کے نئے ونگ تشکیل دیئے جائیں گے، میرے عہدے کے حوالے سے بڑی بات ہو رہی ہے، کارکنوں کی محبت ساتھ ہے کسی عہدے کی محتاج نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میڈیا پر میری اور نواز شریف کی آواز کو بند کیا گیا تو کارکن آواز بنے تھے، ارشد ملک نے نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت دیا، مجھے علم ہے پاکستان میں مہنگائی ہے، آٹا، تیل، چینی مہنگی ہے، احساس ہے اور دل کو تکلیف بھی ہے، نواز شریف مشکل فیصلوں کے حوالے سے لندن میں پریشان ہیں، جن حالات میں ملک ملا شکر کرو پاکستان بچ گیا ہے۔