پہلی مرتبہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے بڑھ گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) پی ایس او کا گردشی قرضہ تاریخ میں پہلی بار سات سو 18 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے۔
ملک کو تیل سپلائی کرنے والا اہم ادارہ پاکستان اسٹیٹ آئل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، اور اس ادارے کا گردشی قرضہتاریخ میں پہلی مرتبہ 7سو 18 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس او کا ادھار واپس کرنے میں مختلف ملکی ادارے ناکام ہیں، اور پاور سیکٹر، پی آئی اے، گیس کمپنیاں اور ریفائنریز سب ادھار پر چلنے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس او کے4 سو اڑتالیس ارب روپےسوئی نادرن کمپنی کے ذمے،جبکہ ایک سو 48 ارپے روپے جینکوز اور سی پی پی اے کے ذمے ہیں۔
تیس ارب روپے حبکو اور کیپکو اور چوبیس ارب روپے پی آئی کے ذمہ واجب الادا ہیں
اب تمام حالات میں ایکسچینج ریٹ میں فرق سے پی ایس او کو مجموعی طور 58 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔