مقبوضہ کشمیر(اُمت نیوز) مقبوضہ کشمیر میں گلمارگ ریزورٹ پر دو غیر ملکی سیاح برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برفانی تودہ ضلع بارہ مُولا میں 4 ہزار میٹر بلند افروات نامی پہاڑی پرگرا،حادثہ دن ساڑھے 12 بجے اکیس غیرملکی سیاح اور 2 مقامی گائیڈز برفانی تودے گرنے سے پھنس گئے تھے۔
حادثہ میں ہلاک ہونے والے دونوں سیاح کا تعلق پولینڈ سے ہے۔گلمارگ ایک مقبول سیاحتی مقام اور دنیا کا تیسرا بلند ترین ریزورٹ ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے لوگ جان بچانے کیلئے کیسے بھاگ رہے ہیں
#Avalanche hit the #AfarwatPeak #HapathKhud at famous ski resort in #Gulmarg #Rescue operation has been launched by #Baramulla Police alongwith other agencies. Reports of some #skiers being #trapped are being corroborated. pic.twitter.com/YxsHutJnv0
— sudhakar (@naidusudhakar) February 1, 2023
دوپہر تک ایمرجنسی ٹیمز نے 19 افراد کو ریسکیو کرلیا تھا، ہمالیہ میں شدید برفباری کے بعد 10 اضلاع میں برفانی تودے گرنے کے انتباہی پیغامات جاری کیے گئے تھے۔