توہین آمیزمواد بلاک نہ کرنے پر وکی پیڈیا کی سروسز ڈی گریڈ

اسلام آباد(اُمت نیوز) پی ٹی اے نے غیر قانوکنی او رتوہین آمیز مواد بلاک نہ کرنے پر وکی پیڈیا کو ڈی گریڈ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے اور ہٹانے کیلئے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکی پیڈیا نے اپنے پلیٹ فارم سے غیر قانونی اور توہین آمیز مواد کونہ ہٹانے پر تمام تر سروسز کو 48 گھنٹوں کیلئے ڈی گریڈ کردیا۔
وکی پیڈیا کوپی ٹی اےکی جانب سے سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کے حکم کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔
پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیل کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کیلئے ڈی گریڈ کردیا گیا ہے اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک کرنے اور ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔