لاہور ( امّت نیوز ) معروف ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عمران ریاض کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لاہور ائرپورٹ سے اس وقت ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا جب وہ بیرون ملک جانے کے لیے پہنچے تھے تاہم انہیں بورڈنگ سے روک دیا گیا۔
عمران ریاض کی گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ واضح رہے کہ عمران ریاض کو چند ماہ پہلے بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا تاہم چند روز جیل میں گزارنے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔