عمران خان کو اضافی سیکیورٹی
 دو بم پروف کمرے بنائے جا رہے ہیں- بلٹ پروف شیشوں کا بھی اہتمام کی جائے گا-فائل فوٹو

"ہمیں احتجاج کی جانب دھکیلا جا رہا ہے”، شیخ رشیدکی گرفتای پرعمران برہم

لاہور ( امّت نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیرداخلہ رشید احمد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعصب حکومت ہمیں احتجاج کی جانب دھکیل رہی ہے ۔ کیا ملک اس کا متحمل ہو سکتا ہے؟
اپنے ٹویٹر بیان میں عمران خان کا کہنا تھا  "شیخ رشید کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتاہوں۔ انوں نے  الیکشن کمیش آف پاکستان کیلئے "رسوائےزمانہ” کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مقررکردہ ایسی متعصّب اور منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سےپہلےہم پرکبھی مسلط نہیں ہوئی۔

سوال یہ ہےکہ آیا پاکستان اس عوامی تحریک کامتحمل ہوسکتاہےجس کی جانب ہمیں ایسےوقت میں دھکیلاجارہاہےجب امپورٹڈسرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے؟