بھارتی تاجر نے فیس بک پر لائیو آکر خودکشی کرل

نئی دہلی(امت نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک اسلحہ ڈیلر نے فیس بک پر لائیو آکر خود کو گولی ماردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیس بک لائیو آکر خودکشی کرنے والے شخص نند لال گپتا کی اترپردیش میں اسٹیشن ملگودام روڈ پر اسلحہ کی دکان تھی۔ فیس بک پر نند لال گپتا نے کہا کہ قرض لوٹانے کے باوجود کچھ افراد ہراساں کر رہے ہیں۔خودکشی سے قبل نند لال گپتا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی سے اہل خانہ کی کفالت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک لائیو پوسٹ پر کمنٹس میں اسلحہ ڈیلر کو خودکشی کرنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن نند لال گپتا نے خود کو گولی مارلی۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔