عمران کٰیخلاف نااہلی کیس : لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ معاون وکیل نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے تحریری جواب جمع کرایا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جواب میں کہا گیا کہ عمران خان مزید رکن قومی اسمبلی نہیں ہے۔

معاون وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود ہی عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ عمران خان سے متعلق نئی صورتحال کا پتہ چلے، جس بیان حلفی پر درخواست آئی ہے وہ 2018 کی ہے، جواب میں بینچ کے اوپر بھی اعتراض اٹھایا گیا، کچھ وجوہات کی بنا پر کیس سے علیحدگی ہوئی تھی۔

جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکلا سے مکالمہ کیا کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، 2018 میں یہ کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی، اس وقت درخواست گزار نے مخصوص بینچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی، بہرحال آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں، ہم لارجر بینچ کے سامنے یہ معاملہ رکھیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔