ینگون:میانمار کی فوج نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس توسیع کا اعلان قائم مقام صدر نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔ رپورٹس کے مطابق میانمار میں ہنگامی حالت میں توسیع سے اگست میں اعلان کیے گئے انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میانمار میں 2021 سے اقتدار پر فوج کے قبضے کے بعد سے سیاسی بحران ہے۔