اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا ۔
ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس شیخ رشید کو الکوحل ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک ہسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا لیکن شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے، شیخ رشید احمد نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولی کلینک ہسپتال میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے کبھی نشہ کیا اور نہ ہی شراب پی۔