کراچی: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے-3 کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے-3 کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
منصوبے سے ماحول دوست 1100 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔