اسلام آباد:پولی کلینک کے باہرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ دشیخ رشید کی ایس ایچ او تھانہ آبارہ سے جھڑپ ہو گئی، اسی دوران شیخ رشید نے ایک اہلکار کو گھونسا بھی مار دیا۔
شیخ رشید نے ایس ایچ او کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ’’ پیچھے ہو جائو ایس ایچ او کے پتر‘‘ چپ ہو جائو، تم رانا ثنا اللہ کے چمچے ہو،میں تمہیں دیکھ لوں گا۔ ایس ایچ او نے کہا کہ بدتمیزی مت کریں اس موقع پر شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،شیخ رشید نے ہتھکڑی لگانے کیلیے ایک کلائی آگے کی، ایس ایچ او نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کلائیوں پر ہتھکڑی لگاﺅں گا۔
شیخ رشید نے ایس ایچ او کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں تمہیں دیکھ لوں گا،ایس ایچ او نے شیخ رشید کی دونوں کلائیوں پر ہتھکڑیاں لگا دیں ۔