اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے گھر میں توڑ پھوڑ اور ملازموں پر تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناتھاکہ شیخ رشید کے گھر پر بچے موجود نہیں تھے، شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی ،ترجمان کاکہناتھا کہ شیخ رشید نے پولیس افسران سے بدسلوکی اور نازیبا زبان استعمال کی ، شیخ رشید کے کسی ملازم سے ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے، عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے،ترجمان نے کہاکہ انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی بلکہ ان کی بدزبانی اور ناروا سلوک کے باوجود پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، غلط بیانی سے گریز کیا جائے۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے۔
انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی بلکہ ان کی بدزبانی اور ناروا سلوک کے باوجود پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ غلط بیانی سے گریز کیا جائے۔
2/3— Islamabad Police (@ICT_Police) February 2, 2023