اسلام آباد: حکومت نے نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے ۔
اجلاس میں قومی سلامتی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ،اجلاس میں گورنر اور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شرکت کریں گے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا.
وزیراعظم شہباز شریف قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو ہدایات جاری کریں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر بریفنگ دیں گے ۔