پشاور: پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے مبینہ خودکش حملہ آورکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔
مبینہ حملہ آورپولیس وردی میں بائیک پرسوار ہوکرآیا اورموٹرسائیکل کوگھسیٹ کراندرلے گیا۔ مبینہ خودکش حملہ آور نے بائیک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی تھی، جس کے بعد مبینہ حملہ آور پارکنگ ایریا سے پیدل مسجد تک پہنچا۔
واضح رہے آئی جی خیبرپختون خوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا کہ میں نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا ہے۔ خیبرروڈ سے پولیس لائن تک آنے والے خودکش بمبار کو فوٹیج میں دیکھا ہے۔ حملہ آور پولیس کی یونیفارم میں تھا۔ دہشتگرد موٹر سائیکل پر آیا تھا اور ہم نے موٹر سائیکل بھی تلاش کرلی ہے۔