ایک اور یوٹرن :عمران خان این اے 193 کے ضمنی الیکشن سے پیچھے ہٹ گئے

راجن پور(امت نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راجن پورکے حلقہ این اے 193سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے گئے، تحریک انصاف کی ٹکٹ پر سابق وزیر محسن لغاری حلقہ 193 سے امیدوار ہوں گے

ضلعی صدر تحریک انصاف عبدالرزاق راجہ نے بتایا کہ اس حکومت کے دور میں عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں نا اہل ہو سکتے ہیں اس لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

این اے 193 میں ضمنی انتخاب 26 فروری کو ہوں گے۔

تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر نشست خالی ہوئی تھی، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر عمار اویس لغاری اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سابق آئی جی اختر خان گورچانی میدان میں ہیں۔