شیخ رشید کے خلاف مری میں بھی پرچہ کٹ گیا

مری (امت نیوز)سابق وفاقی وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا

تھانہ مری میں مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

مقدمے میں پولیس کا موقف ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے گئے تو مزاحمت کی گئی۔ شیخ رشید سمیت تین افراد نے اسلحہ اٹھا لیا، شیخ رشید اور مسلح افراد حملہ آور ہوئے

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید اور مسلح افراد کے پاس تین عدد گنز تھیں۔ شیخ رشید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ شیخ رشید اور مسلح افراد کی مزاحمت سے پولیس اہلکار کی شرٹ پھٹ گئی

مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں