اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی بلایا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایاز صادق نےپی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کیا ہے
ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔