لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا، قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں خود حصہ لینے کا فیصلہ بدل لیا، جن ارکان نے استعفے دیے،اب وہی انتخاب لڑیں گے۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، بدلتی صورتح حال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا۔عمران خان نے سابقہ اراکین اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔