اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کیلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ۔پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کے لاجز خالی کرائے جا رہے ہیں۔
سی ڈی اے اور پارلیمنٹ انتظامیہ نے سی بلاک کے لاجز کے تالے توڑنے شروع کر دیے، سب سے پہلےسابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کےلاجز کا تالہ توڑا گیا جبکہ سامان باہر پھینک دیا گیا ہے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
اس سے قبل سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھا گیا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلیے معاونت کی جائے۔
ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24جنوری کو سرکاری رہائشیں خالی کرنے کا نوٹس دیا،رہائشیں خالی نہ کرنے پرآپریشن کرناہے،کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلیے اقدام کیے جائیں ۔ اسد قیصر، آفتاب جہانگیر، سمیت متعدد ارکان نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے ۔