کراچی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف کراچی کے تھانہ موچکو میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف کراچی کے ماچکو تھانے میں بلاول بھٹو کے خلاف غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
شیخ رشید کیخلاف مقدمے میں 153،500،504،506دفعات لگائی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ شیخ رشید کی تقریر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان میں اشتعال پھیلا ہے۔
شیخ رشید کے بھتیجے نے شیخ راشد شفیق کراچی میں درج ایف آئی آر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اقدام کو عدالت میں چلینج کریں گے۔
اس سے قبل شیخ رشید کیخلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ کار سرکار مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات کےتحت درج ہوا۔