لاہورکی مقامی عدالت نے عمران ریاض کیخلاف مقدمہ خارج کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر اینکر عمران ریاض کیخلاف سائبر کرائم مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےعمران ریاض خان کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
قبل ازیں ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کے روبرو عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عمران ریاض خان کی طرف سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ دلائل دیے ۔
ایف آئی اے نےعمران ریاض کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔