لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے شیخ رشید کی گرفتاری اور عامر سعید راں کے مبینہ اغوا پر ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالہی نے سابق آئی جی پنجاب آفتاب چیمہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین پر مقدمات اور گرفتاریوں سمیت اتنقامی اقدام کا سلسلہ جاری ہے، قومی یکجہتی کی فضا کو شہباز شریف سبوتاژ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، امن و امان کی تباہی کے بھی شہباز شریف ذمے دار ہیں۔ ایف آئی اے اور پولیس کو سیاسی مخالفین کو کچلنے کا ٹاسک دیدیا ہے، وفاقی حکومت ہو یا نگراں یہ سب الیکشن سے فرار کی کوشش کر رہے ہیں۔عدلیہ سے پوری امید ہے کہ ہمیں ریلیف ملے گا۔