لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کو اپنی ناک کے نیچے پھیلنے کی اجازت دی
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک تصویر شائع کی اور لکھا کہ دس ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی جبکہ قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق ختم کردیے
میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے pic.twitter.com/hBGy4vDvB2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2023
عمران خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا۔