اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد شروع کردیا۔ آئی ایم ایف کی ہدایت پر گریڈ 17 سے 22 تک افسروں اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری افسروں کو اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، ان کے اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو شیئر بھی کی جاسکیں گی۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینک افسران اور ان کے اہل خانہ اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو دینے کے پابند ہوں گے، یہ تفصیلات سال میں دو بار فراہم کرنا ہوں گی۔
تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دیں گے، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی شیئرنگ میں اسٹیٹ بینک سپروائز کا کردار ادا کرے گا۔
ایف بی آر کی معاونت کیلئے بینکس فوکل پرسن مقرر کریں گے، تمام بینک، سرکاری افسران کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے پابند ہوں گے