پارلیمنٹ لاجزخالی نہ کرنے پرفرخ حبیب کے کمرے کا دروازہ توڑ دیاگیا

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے استعفوں کے بعد پارلیمنٹ لاجزخالی نہ کرنے والے پی ٹی آئی اراکین کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی

سی ڈی اے نے  کارروائی کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان باہرنکال دیا ، 8 ارکان نے اپنے کمروں کی چابیاں  انتظامیہ کے حوالے کردیں جبکہ بعض نے مہلت لے لی۔

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کرانے کی کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی، دونوں ضلعی افسران کی موجودگی میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے سی 303 سمیت دیگر ارکان کے کمروں کے تالے توڑ دیئے گئے

نتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی پارلیمنٹ لاجز کے سی بلاک میں شروع کی گئی، کمروں کےتالے توڑنے کی کارروائی کے دوران تھانہ سیکرٹریٹ اور اسلام آباد کی لیڈیز پولیس بھی موجود رہی۔

انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 8 مستعفی ارکان اسمبلی نے اپنے کمروں کی چابیاں انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں، جن میں سابق وفاقی وزیر شفقت محمود بھی شامل ہیں

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض مستعفی ارکان نے سامان کی ترسیل کے لیے اپنے کمروں کی چابیاں واپس کرنے کے لیے دو دن کی مہلت مانگی ہے۔