اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کے لیے7 فروری کو اجلاس بلالیا
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبران،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینیئر افسران شریک ہوئے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات ، قومی اسمبلی کی86 نشستوں پر ضمنی انتخاب پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے آزادانہ،منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا،رجسٹرار ہائی کورٹ پنجاب اور کے پی سے جوڈیشنل افسران کی خدمات مانگ لی ہیں،رجسٹرارہائی کورٹ پنجاب اورکے پی کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کا اگلا اجلاس آئندہ منگل 7 فروری کو ہوگا،آئندہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،خیبرپختونخوا شریک ہوں گے،آئی جی پنجاب اورخیبرپختونخوا بھی شریک ہوں گے۔
آئندہ اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات پر بریفنگ دی جائے گی اور قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق پر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس 9 فروری کو ہوگا، اجلاس میں میں سیاسی پارٹیوں سے ضابطہ اخلاق پر رائے لی جائے گی