پشاور(امت نیوز)پشاور پولیس لائنزکی مسجد میں دھماکے کی ایف آئی آر میں نئی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں عبادت گاہ اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی دفعات کوبھی شامل کرلیا گیا ہے
ایف آئی آر میں پہلے ہی دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل ہیں۔
پیر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں اب تک 102 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں