احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے، فائل فوٹو
احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے، فائل فوٹو

پی ڈی ایم کا یوٹرن :33حلقوں کےضمنی انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سےقومی اسمبلی کے 33حلقوں کے ضمنی  انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اعلان پر پی ڈی ایم نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سےپہلے ان 33 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے الیکشن سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی اتحادیوں کا حصہ لینے کا ارادہ بن گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کی تجویزدی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کو منانے اور انتخابات میں متفقہ امیدوارلانے کے لئے وزراء پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام حلقوں پرمتفقہ امیدوار لانے کی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔

مشترکہ امیدوار لانے کے حوالے سے نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ہفتہ کو لاہور میں پی ڈی ایم سربراہ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 16 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے کے بجائے سابقہ اراکین قومی اسمبلی کو میدان میں اترانے کا فیصلہ کیا ہے۔