ٹانڈہ ڈیم سے آخری بچےکی لاش بھی نکال لی گئی

کوہاٹ(امت نیوز) ٹانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی حادثے میں  لاپتا آخری طالبعلم کی لاش  بھی نکال لی گئی۔ 

آرمی چیف کے حکم پر پاک فوج کے ایس ایس جی اور کور آف انجینئر نے 48 گھنٹے سے زائد تک آپریشن جاری رکھا اور غوطہ خوروں نے آخری لاپتا بچے کی لاش نکال لی۔

کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبا، اساتذہ کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایس ایس جی کی آرمی ڈائیونگ ٹیموں، آرمی انجینئرز، ریسکیو 1122 نے آپریشن میں حصہ لیا۔

خیال رہے کہ زندہ بچ جانے والے 5 طلبا کو کوہاٹ کے ضلعی اسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی۔