سوات(بیورورپورٹ)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کی کال پر سوات میں کلرکوں نے ہڑتال کردی ۔ جس کے باعث دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔
ایپکا ہاؤس میں کلرکوں،درجہ چہارم ملازمین اورریٹائرڈ ملازمین کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا سوات کے صدرعلی رحمان،درجہ چہارم ملازمین کے صدر سید خطاب اورپنشنرزکے صدر حاجی فضل معبود خان نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے سرکاری ملازمین کو پریشان کررکھا ہے،آئے روز قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ ملازمین اور پنشنرز کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پرحالیہ بدترین مہنگائی کے تناسب سے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم سو فیصد اضافہ کرے اور ملازمین کومزید احتجاج پرمجبور نہ کرے۔