عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو
عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو

قومی اسمبلی کی31نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد(امت نیوز) کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، ان حلقوں میں پولنگ 19 مارچ 2023ء کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جس کے بعد 15 فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیں گی۔

18 فروری کو امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی اور پھر امیدوار یکم مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پھر امیدواروں کو 2 مارچ کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 2 سوات ، این اے 3 سوات، این اے 5،6،7 لوئر دیر، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ،این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی ، این اے 20 مردان ، این اے 28 پشاور، این اے 30 پشاور ، این اے34 کرک، این اے 40 باجوڑ، این اے 42 مہمند ، این اے 44 خیبر میں  19 مارچ کو ضمنی الیکشن ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ، این اے 61 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ہوگا، این 70 گجرات ، این اے 87حافظ آباد، این اے 93خوشاب میں جمنی الیکشن ہوگا، این اے 96 میانوالی ، این اے 107 فیصل آباد، این اے 109فیصل آباد میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے 152 خانیوال میں ضمنی الیکشن ہوگا،  این اے 158 ملتان ، این اے 164 ، این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 177 رحیم یارخان ، این اے 187 لیہ میں بھی ضمنی انتخاب  ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشنز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ تمام خالی ہونے والے حلقوں سے عمران خان الیکشن لڑیں گے تاہم موجودہ صورت حال کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے سابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔