بنگلا دیش(اُمت نیوز) سعودی عرب سے بنگلا دیش نے بھی تیل ادھار مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے بنگلا دیشی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں کی ادائیگی کیلئے موخر اقساط کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نےبنگلادیش کیلئے سات اعشاریہ چار ارب ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے جس کی پہلی قسط 67 کروڑ ڈالر فوری فراہم کیے جائیں گے۔
بنگلا دیش اپنی ضروریات کا تقریباً آدھا پٹرول سعودی عرب سے خرید تا ہے لیکن ڈالرز کی کمی کے باعث ادائیگی میں مشکلا ت کا سامنا ہے۔
جس پر بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ ادائیگی میں عدم توازن کا سامنا زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ہے۔