اسلام آباد(اُمت نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بھی صارفین کو پیسے دینے کا اعلان کردیا ہے۔یہ خوشخبری ٹویٹر کے مالک نے صارفین کو ٹویٹر اکائونٹ پر ٹویٹ کر کے بتائی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مالک نے بتایا کہ وہ اپنے صارفین کو اشتہار سے ہونی والی آمدنی کا کچھ حصہ صارفین کو بھی دیں گے۔جن کی ٹویٹ وائرل ہو گی وہ بھی یہ آمدنی حاصل کرسکیں گے۔یہ آفر ان لوگوں کے لئے ہیں جن کے اکائونٹ پر’’ بلیو ٹک سبسکرپشن‘‘ کا نشان ہوگا۔کمپنی کے مالک پہلے اعلان کر چکے ہیں یہ بلیو ٹک سبسکرپشن حاصل کرنے والوں کو 8 ارب ڈالر ماہ کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اور یہی صارفین اپنے اکاونٹ سے پیسے کماسکیں گے سکیں گے ۔
Starting today, Twitter will share ad revenue with creators for ads that appear in their reply threads
— Elon Musk (@elonmusk) February 3, 2023
کمپنی کے مالک کی ٹویٹ کو اب تک تقریباً 15 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں