عمران ریاض کو لاہور کی مقامی عدالت سے رہائی مل گئی

لاہور(اُمت نیوز)سائبر کرائمز کےمقدمے میں گرفتار سینئر صحافی عمران ریاض خان کو لاہور کی مقامی عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی نے صحافی عمران ریاض کو لاہور کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی کے سامنے پیش کیاگیا ۔

عدالت میں پیشی کے موقع فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے استدعا کی تھی کہ ان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔


سینئر صحافی کے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کی گئی ۔ جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران ریاض کو سائبر کرائم کے مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دید یا ہے۔