پشاور(اُمت نیوز)بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا میچ کھیلنے کے فیصلے سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے نمائشی میچ بگٹی اسٹیڈیم میںکھیلا جائے گا، اس حوالے سے آفیشلز اور کھلاڑی کوئٹہ روانہ ہو نا شروع ہوگئے ہیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل امپائر علیم ڈار اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے زیادہ تر کھلاڑی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔ پہنچنے والے کھلاڑیوں کا کمشنر کوئٹہ ، ڈی جی کھیل درا بلوچ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے ایئر پورٹ پہنچے پر ان کا استقبال کیا۔ کوئٹہ پہنچنے والےکھلاڑیوں میں محمد حارث ، عمر اکمل، عثمان قادراور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید شامل ہیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹسمین عمر اکمل نےنمائشی میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نمائشی میچ کھیلنے کیلئے بہت بےتاب ہوں،شائقین یہ کہتا ہوں اسٹیڈ یم کا رخ کر یں اور دونوں ٹیموں کو بھر پور سپورٹس کریں