ملک میں پٹرول بحران کا خدشہ ،10 دن کا سٹاک رہ گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران اٹھانے لگا ،ملکی ریفائنریز میں صرف 10 دن کا تیل رہ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی کمی اور عدم دستیابی کے بعد لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث ’’سنیر جی کو ‘‘ ریفائنری کو 8 روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
ملک بھر میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل آئل ریفائنریز میں باقی موجود ہے۔،
وزارت توانائی کو ریفائنری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ خام تیل کے جہاز 10فروری سے آنا شروع ہو جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی درآمد کیلئے ایل سی کھولنے میں شدید رکاوٹ کا آئل سیکٹر میں کمپنیز کو سامنا ہے،
سابقہ بائیکو ریفائنری ’’سِنیرجی کو‘‘ میں صرف 3 سے 4 دن کا خام تیل کا باقی رہ گیا ہے۔۔