خیرپور(اُمت نیوز)خیر پور میں بچیوںسے جنسی زیادتی اور خواتین کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے والی ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم بچیوں سے جنسی زیادتی اور خواتین کی قابل اعتراض بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا۔ جسے پولیس نے غلام مہرانی کوکوٹ سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو کوٹ ڈیجی کی مرکزی شاہراہ پر واردات کی نیت سے کھڑے ہیں،
پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، مطلوب ملزم غلام مہرانی جوابی فائرنگ سےزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نے چند روز قبل بچیوں کے ساتھ زیادتی، خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے سرکاری مدعیت میں پہلے ہی مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔