لاہور(اُمت نیوز) ن لیگی رہنماءطلال چوہدری نے پی ٹی آئی والو ںپر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تو 90،90روز کے ریمانڈ ہوا کرتا تھا ہم اس پر کبھی نہیں روئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی بیٹی پیدا ہوئے 8ماہ ہی ہوئے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ یہاں اب نو نو گھنٹے میں ریمانڈ مکمل ہو رہا ہے۔مریم کو اپنے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا ہے، ہم تو کبھی نہیں رونا آیا ۔
قید میں پی ٹی آئی والوں کا تو اگلا دن شروع نہیں ہوتا کہ انہیں رہائی مل جاتی ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک آدمی کو رہا کیا گیا تو اس نے نکلتے ہی پھر کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کو جوتے مارنے چاہییں۔
Tags 90 روز کے ریمانڈ پر بھی نہیں روئے طلال چوہدری کا طنز ہم تو90