ریاض (اُمت نیوز) پاکستان آئی کمپنی ’’ سسٹمز‘‘ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے کاروبار کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی سسٹمز عربیہ کے نام سے سعود ی عرب میں مختلف کاروباری اداروں کو سافٹ ویئر سے منسلک اور منظم خدمات فراہم کرے گی۔
سسٹمز عربیہ کا کہنا ہے کہبڑے کاروباری اداروں اور صارفین کی جانب سے مواصلات، بینکاری اور سرکاری شعبوں میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔
ٹیمینوس کی ایوارڈ یافتہ شراکت دار کمپنی این ڈی سی ٹیک کے حصول کے بعد سسٹمز گروپ منفرد طور پر ڈیجیٹل بینکوں، فن ٹیک کمپنیوں، اور ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ہم نے کئی اہم اقتصادی اشاریوں، حکومت کے وژن، اور مملکت کی ترقی کی صلاحیت پر گذشتہ دو سالوں سےگہری نظر رکھی ہے اور ہمیں اس سے بہت امید ملی ہے۔
سعودی عرب میں کام کرنے کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں، اور ہم ویژن 2030 کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں۔
سسٹمز عربیہ کے جنرل منیجر راؤ حامد نے ایک بیان میں کہا۔
سسٹمز گروپ کے سی ای او آصف پیر نے کہا کہ جیسے جیسے ہم عالمی سطح پر کاروبار کو پھیلا رہے ، ہم اپنے صارفین کو تیزرفتار حل فراہم کرنے کے علاوہ جدت، تخلیقی سوچ، اور مستقل مزاجی کے ساتھ کمپنی کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔
دنیا بھر میں طویل مدتی طلب کا ماحول سب سے اہم مانا جاتا ہے، اور ہم موجودہ اور نئی منڈیوں میں عمل انگیز کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
کمپنی 6 سے 9 فروری تک ریاض فرنٹ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس لیپ 2023 سے اپنے نئے کاروباری سفر کا آغاز کرے گی۔