والدہ بینظیر بھٹو کو عزت بخشنے پر منتظمین کا مشکور ہوں، وزیر خارجہ

واشنگٹن(اُمت نیوز) واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق والدہ بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہبے نظیر بھٹو شہید کو عزت بخشنے پر منتظمین کا بے حد مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ’’بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت , ایمان کی طاقت اور اتحاد کی قوت ‘‘ پر بین الاقوامی ظہرانے میں اردن کی ملکہ رانیہ کے ساتھ بات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا-
واضح رہے کہ قومی دعائیہ ناشتہ 1953 سے واشنگٹن میں منعقد ہونے والی ایک اعلٰی سطح کی تقریب ہے، اس سال اس تقریب میں بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی


تقریب میںتباہ کن سیلاب کے متعلق بلاول بھٹو نے بات کی اور اس پاکستان کی مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر مدد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔