وندر کے قریب کوسٹ گارڈز کا چھاپہ،مسافر سے 26کلو چرس برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوسٹ گارڈز نے وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرچمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس مسافر سے 26.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے مسافر اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت پونے 17لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ یہ منشیات مسافر نے اپنے جسم پر جیکٹ کے اندر چھپائی تھی یہ مسافر چمن سے کراچی جانے والی بس جے ایم مووزر میں سفر کر رہا تھا۔ کوسٹ گارڈز اپنی روٹین کے مطابق مسافروں کو چیک کرتے ہوئے بس میں موجود 12سالہ بچہ جو کہ خواتین کے لباس میں ملبوس تھا دوران تلاشی 26.5کلو گرام چرس برآمد کی۔