نئی دہلی : بابا رام دیو نامی بھارتی گرو نے مسلمانوں پر عورتوں کو اغوا کرنے کا الزام عائد کر دیا۔بھارتی انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں سرگرم ہیں،بابا رام دیو نامی ہندو گرو نے راجستھان کے ایک مذہبی اجتماع میں مسلمانوں کو نفرت انگیز دہششت گرد قرار دے دیا۔
بابا رام دیو نامی نے اپنے مسلمانوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پانچ وقت کی نماز پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ جو چاہیں کرتے پھریں ،چاہے وہ کسی ہندو عورت کا اغوا ہی کیوں نہ ہو ،رام دیو نے صرف مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ عیسائیوں سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
بابا رام دیو نے کہا عیسائی چرچ جاتے ہیں ، شمعیں روشن کرتے اور یسوع مسیح کی مورتی کے سامنے کھڑے ہو کر گناہوں سے نجات حاصل کرتے ہیں۔
ہندو گرو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں نے راجستھان حکومت سے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔