والد سے طلاق لینے پر10سالہ بچے نے ماں کو مار ڈالا

گوجرانوالا :  سیٹلائٹ ٹاؤن میں والد سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر 10 سالہ بیٹے نے ماں کی جان لے لی ۔ واقعے کی سی سی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں بچے کو ماں کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شناخت چھپانے کے لیے بچے نے برقعہ پہن کر ماں کا تعاقب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ کررکھا تھا جس پر بچے نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔ ممکنہ طور پر بچے کو ایسا کرنے کیلئے والد نے اکسایا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔