خیرپور(امت نیوز)خیرپور میں فلاحی تنظیم کی جانب سے تقسیم کیلئے لائے گئے لاکھوں روپے راشن کے چار ٹرک سیلاب متاثرین اور عام شہریوں نے لوٹ لیے۔
بھگڈر سے خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے
سیلاب سے متاثرہ خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں فلاحی تنظیم کی جانب سے لاکھوں روپوں کے راشن سے بھرے ٹرک پہنچے تو سیلاب متاثرین اور عام شہریوں نے ٹرکس پر دھاوا بول دیا، ٹرکوں پر چڑھ گئے، راشن لوٹ کر ساتھ لے گئے۔
لوٹ مار کے دوران بھگڈر کے باعث خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے
موقع پر موجود پولیس اہلکار بھی راشن کی لوٹ مار کو روک نہ سکے، فلاحی تنظیم نے تھانہ کوٹ ڈیجی میں ابتدائی رپورٹ درج کرادی۔